اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے اپنے پیغام میں کہا ہے کے حکومت پنجاب کی جانب سے منظور شدہ ریلیف کے مطابق آئیسکو صارفین کو بلوں کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے اور آئیسکو کے 10 لاکھ 71 ہزار 632 صارفین بجلی کے بلوں میں دئے گئے ریلیف سے مستفید ہوںگے صارفین کی سہولت کے لئے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ایسے صارفین جنہوں نے ماہ اگست کے بل جمع کروا دیے ہیں اور وہ دئے گئے ریلیف 14 روپے فی یونٹ کے حقدار ہیں ان کی ادا کردہ اضافی رقم ماہ ستمبر کے بلوں میں ایڈجسٹ کر دی جائے گئے ہے انہوں نے مزید کہا کے اس سلسلے میں شفافیت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہو گا اور اس حوالے سے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.
حکومت پنجاب کے ریلیف کے مطابق صارفین کو بلوں کی تقسیم شروع کر دی ،طاہر مسعود
Sep 02, 2024