الخدمت فاؤنڈیشن مستحق طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیکر انسانیت کی خدمت کر رہی ،احسن بختاوری

Sep 02, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے مستحق طبقات کی فلاح و بہبود کو بے لوث ترجیح دے کر انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے یہاں ایس ایم منیر آڈیٹوریم میں فاؤنڈیشن کی ایک میگا ویلفیئر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مستحق خواتین میں سلائی مشینیں، معذور افراد میں وہیل چیئرز اور ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبہ کو  نقد انعامات سے نوازا گیا. بختاوری نے الخدمت فاؤنڈیشن کی وسیع کامیابیوں کا اعتراف کیا، نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک میں بھی، خاص طور پر قدرتی آفات جیسے زلزلے، سیلاب، گرمی کی لہروں اور خشک سالی کے دوران۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کے اقدامات کے لیے اپنے اور اسلام آباد کی تاجر برادری کی مکمل حمایت کا وعدہ کیا۔ مزید برآں، انہوں نے اپنے والد، معروف انسان دوست اور کاروباری رہنما ظفر بختاوری کے نام پر اسکالرشپ ایوارڈز کا اعلان کیا۔ یہ وظائف یونیورسٹی کی سطح پر الخدمت فاؤنڈیشن کے تجویز کردہ دو طلباء￿  کے اخراجات پورے کریں گے۔  احسن ظفر بختاوری  بختاوری نے پوزیشن ہولڈر طلباء￿  کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ محنت کریں، ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانے کے لیے جدوجہد کریں.صدر آل پاکستان انجمن تاجران کاشف چوہدری نے الخدمت فاؤنڈیشن کو قابل ستائش ذمہ داریاں ادا کرنے پر سراہا جو دراصل ریاست کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔سابق ایم این اے میاں محمد اسلم نے زندگی کے تمام پہلوؤں میں قرآنی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب میں چیئرمین سوشل ویلفیئر کمیٹی آئی سی سی آئی امتیاز عباسی اور آئی سی سی آئی کے ممبر ناصر محمود چوہدری نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں