اسلام آباد (خبر نگار )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ صحت ایک بنیادی حق ہے ، صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ضروری علم اور وسائل تک رسائی کو یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار اتوار کو یہاں ٹائن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام صحت سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاچیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صحت مندانہ ماحول کا فروغ ہماری قوم کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں معاون ثابت ہو گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والی نسلوں کو دنیا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنا اہم ہے ۔ہم پاکستان کا 77 واں یوم آزادی بھی منا رہے ہیں اور یہ ہمارے دلوں کو حب الوطنی کے جذبات سے بھر دیتا ہے ،آئیے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ایک مضبوط، زیادہ متحد پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں۔