نائیجیریا کی 28 ریاستوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، سیلاب سے اموات200 تک پہنچ گئیں ، 2 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بے گھر افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سیلاب سے ایک لاکھ 7 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں جس کے سبب سخت متاثرہ شمالی علاقے میں خوراک کی قلت کا مزید خطرہ پیدا ہو گیا۔ ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسی کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ آنے والے ہفتوں میں سیلاب مزید بدتر ہو سکتا ہے کیونکہ سیلاب کا پانی وسطی اور جنوبی ریاستوں کی جانب نیچے کی طرف بہہ رہا ہے۔
نائیجیریا کی 28 ریاستوں میں سیلاب نے تباہی مچادی،اموات 200تک پہنچ گئیں
Sep 02, 2024 | 12:16