ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،چالان اے آئی سے ہوگا

Sep 02, 2024 | 12:36

اب کوئی بھی کسی بھی ٹریفک کی خلاف ورزی پر آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے بچ نہیں پائے گا۔آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ماہ اگست میں آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے 4 لاکھ 12 ہزار 700 خلاف ورزیوں پر چالان کئے گئے ۔سی ٹی اوعمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران لین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ کی 71 ہزار 111خلاف ورزیاں پر چالان ہوئے، گزشتہ ماہ میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 3 ہزار 40 شہریوں کو چالان ٹکٹ ایشو ہوئے،ماہ اگست میں بغیر ہیلمٹ02 لاکھ 02 ہزار 957 جبکہ سیٹ بیلٹ پر 13ہزار 6 سو 55 شہریوں کو چالان کئے گئے ۔عمارہ اطہر نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے،بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہورہا ہے،خلاف ورزی نوٹ ہونے پر وائے لیشن کرنے والے کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج مطلع کیا جاتا ہے،سی ٹی او لاہور کی تمام شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کی استدعا، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جارہا ہے، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے منظم ٹریفک کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

مزیدخبریں