اے این ایف کی بڑی کارروائیاں،456 کلو منشیات برآمد،9ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کی جانب سے کارروائیوں میں 456کلومنشیات برآمد کر لی گئی اور 9ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ ملک بھرمیں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 8 کارروائیوں میں 12 کروڑ روپے مالیت کی 456 کلو منشیات برآمد جبکہ 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف نے کامیابی کے ساتھ تعلیمی اداروں کے گرد منشیات برآمد کی اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کیا، پشاور میں یونیورسٹی کے قریب دو کارروائیوں میں دو ملزمان سے 1.6 کلو گرام چرس، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام افیون برآمد کی گئی ۔تعلیمی اداروں کے قریب یہ کارروائیاں نوجوانوں کو منشیات سمگلروں کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے اہم نوعیت کی ہیں جو اکثر طالب علموں سمیت کمزور آبادیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اے این ایف نے متعدد کارروائیاں کیں جن میں قلعہ عبداللہ سے 175 کلو چرس، گرین ٹائون کنگنی سیالکوٹ روڈ کے قریب تین ملزمان سے 40 کلو افیون اور 164 کلو چرس، چمن سے 52 کلو ہیروئین، شمالی بائی پاس پشاور کے قریب گاڑی سے 17 کلو آئس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسی طرح کنال روڈ لاہور کینٹ کے قریب سے بھی ملزم سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اے این ایف کی کوششیں نوجوانوں کے لئے منشیات سے پاک ماحول کو یقینی بنانے اور ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے کے فروغ کے لئے اِن کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن