مشہور بحری جہاز ٹائٹینک کے ملبے کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

Sep 02, 2024 | 22:32

ویب ڈیسک

مشہور بحری جہاز ٹائٹینک کے ملبے کی نئی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

فلم ٹائی ٹینک میں جس ’فرنٹ ریلنگ‘ پر روز (اداکارہ کیٹ ونسلیٹ) اور جیک (لیونارڈو ڈی کیپریو) کھڑے ہوئے تھے۔

اس کے اصلی جہاز کی وہ ریلنگ سطح اب گل کر گر گئی ہے۔ 100سال قبل ڈوبے ٹائٹینک کا ملبہ سطح آب سے 3 ہزار 800 میٹر نیچے پڑا ہے۔ ریلنگ کا تقریبا 15 فٹ لمبا ٹکڑا ٹوٹ کر گرا ہے۔

برطانوی میڈیا نے ریلنگ ٹوٹنے کی خبر اس کمپنی کے حوالے سے دی ہے، جس کو جہاز میں سے قیمتی اشیاء نکالنے کا ٹھیکا ملا ہوا ہے

یاد رہے کہ ٹائٹینک اپریل 1912 میں زیر سمندر چھپی ایک برفانی چٹان سے ٹکرا کر ڈوبا تھا، اس حادثے میں 1500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ تصاویر اس موسم گرما میں زیر آب روبوٹ کے ذریعے کیے گئے غوطوں کی ایک سیریز کے دوران حاصل کی گئی ہیں۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہ ایک صدی سے زائد عرصہ سمندر کی گہرائیوں میں رہنے کے بعد ملبہ کس طرح تبدیل ہو چکا ہے، اب جہاز کے کئی حصے ناقابلِ شناخت ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں