لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی پاکستان کی مقبول ترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی چھیالسیویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

Apr 03, 2011 | 03:51

سفیر یاؤ جنگ
نازیہ حسن تین اپریل انیس سو پینسٹھ کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور لندن میں تعلیم حاصل کی۔ نازیہ حسن کا شماربرصغیرمیں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔انیس سو اسی میں پندرہ سال کی عمرمیں نازیہ حسن مقبول گیت \\\"آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے\\\" گا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں ۔ اس گانے کی مقبولیت کے بعد نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کےساتھ گیتوں کے کئی البم ریلیزکیے ۔
\\\"آپ جیسا کوئی\\\" ، \\\"ڈسکو دیوانے\\\" ، \\\"بوم بوم\\\" ، \\\"ینگ ترنگ\\\" ، \\\"ہاٹ لائن\\\" اور \\\"کیمرا کیمرا\\\" ان کے مقبول البم میں شامل ہیں۔ نازیہ حسن کی شادی تیس مارچ انیس سو پچانوے کو ہوئی اوران کا ایک بیٹا ہے،پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ پینتیس برس کی عمرمیں تیرہ اگست دوہزارکو کینسرکے باعث انتقال کرگئیں۔
مزیدخبریں