ورلڈ کپ دو ہزارگیارہ میں تلکے رتنے دلشان ٹاپ سکورر رہے، انہوں نے پانچ سو رنز بنائے پاکستان کی جانب سے دو سو اڑتالیس رنز بنانے پر مصباح الحق نمایاں بلے باز رہے۔

Apr 03, 2011 | 03:54

سفیر یاؤ جنگ
جنوبی ایشیا کے تین ملکوں میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں صرف ایک کھلاڑی پانچ سو رنز کے ہندسے تک پہنچ سکے۔ یہ اعزاز سری لنکن اوپنر تلکے رتنے دلشن نے حاصل کیا جنہوں نے نو میچوں میں باسٹھ اعشاریہ پانچ کی اوسط سے پانچ سو رنز بنائے۔ انہوں نے دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں سکورکیں۔ انہوں نے سب سے زیادہ اکسٹھ چوکے لگائے۔ دوسرے نمبر پر بھارتی اوپننگ بلے باز سچن ٹنڈولکر رہے جنہوں نے ترپن اعشاریہ پانچ پانچ کی اوسط سے چار سو بیاسی رنز سکور کئے۔ انہوں نے دو سنچریوں کے ساتھ دو نصف سنچریاں بنائیں اور باون بار گیند کو باؤنڈری کی راہ دکھائی وہ زیادہ چوکے لگانے والوں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر رہے۔ بلے بازوں میں تیسرا نمبرسری لنکا کے کمار سنگاکارا کا رہا جنہوں نے ترانوے رنز فی اننگز کی اوسط سے چار سو پینسٹھ رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور تین نصف سنریاں شامل تھیں۔ چوتھی پوزیشن انگلش بلے باز جوناتھن ٹروٹ کی تھی جنہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے چارسو بائیس رنز بنائے۔ سری لنکن اوپننگ بیٹسمین اپل تھرنگا نے تین سو پچانوے اوران کے بھارتی ہم منصب گوتم گھمبیر نے تین سو بانوے رنزسکور کئے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر سولہ کھلاڑیوں نے تین سو سے زائد رنز سکور کئے۔ جن میں تین سو چوبیس رنز سکور کرنے والے نیوزی لینڈ کے روز ٹیلرنے چودہ چھکے لگائے، وہ اس فہرست میں نمبرون رہے۔ پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے دو سو اڑتالیس، عمراکمل نے دو سو چالیس، محمد حفیظ نے دو سو پندرہ، کامران اکمل نے دو سو سات اور یونس خان نے ایک سو پچاسی رنز بنائے۔
مزیدخبریں