لیبیا....جھڑپیں جاری‘ اتحادی فوج کی بھی حکومت مخالفین پر ”فرینڈلی“ بمباری‘ 3 شہریوں سمیت 13 ہلاک

تریپولی + واشنگٹن + اسلام آباد (آن لائن + ریڈیو نیوز) لیبیا میں سرکاری فوج اور حکومت مخالفین کے درمیان اجدابیہ اور البریقہ میں شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے باعث لوگ بڑے پیمانے پر نقل مکانی کر رہے ہیں۔ ادھر اتحادی افواج نے صدر معمر قذافی کے زیر کنٹرول خومس، بریجا، تریپولی اروجبان اور دیگر علاقوں اور فوجی تنصیبات پر شدید بمباری کی۔ حکومت مخالف فوجےوں کے ترجمان کے مطابق ان کے ساتھی جشن منارہے تھے کہ اتحادےوں نے غلطی سے بمباری کردی جس سے تےن سوےلےن اور ہمارے 10 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا پر کروز میزائلوں اور جنگی طیاروں کے حملے آج اتوارکو بند کر دے گا۔ دوسری طرف لیبیا کے ترجمان موسیٰ ابراہیم نے مخالفین کی جنگ بندی کی پیش کش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری فوج اپنے علاقے خالی نہیں کرے گی۔کچھ ممالک نے ایک اسلامی ملک کے خلاف صلیبی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم گیلانی کی ہدایت پر لیبیا سے تیونس پہنچنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے نے جمبو طیارہ روانہ کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق 500 پاکستانی تیونس پہنچ چکے ہیں۔
لیبیا / 13 ہلاک

ای پیپر دی نیشن