راوالپنڈی، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہد رفیق کے رخصت پرہونے کی وجہ سے بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت دس اپریل تک ملتوی

Apr 03, 2012 | 09:48

سفیر یاؤ جنگ
سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے مقدمہ قتل میں ملوث دو پولیس افسروں سمیت سات ملزمان کے خلاف آج سماعت ہونا تھی مگر جج شاہد رفیق کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت دس اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ اس مقدمہ کی تفتیش ایف آئی اے کررہی ہے جس میں سابق صدر پرویزمشرف اشتہاری قراردئیےجاچکے ہیں، سابق سٹی پولیس افسر راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد ضمانت پر ہیں جبکہ دیگر پانچ ملزمان جیل میں ہیں جن میں اعتزاز شاہ،رفاقت،حسنین گل،رشید احمد اور شیر زمان شامل ہیں
مزیدخبریں