سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جے وردھنے کی شاندار سنچری کی بدولت چھ وکٹوں پر دوسو اڑتیس رنز بنا لئے۔

Apr 03, 2012 | 21:05

سفیر یاؤ جنگ
کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم سری لنکا کے ابتدائی بیٹسمین بہترکھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ اکیس کے مجموعی سکور پر سری لنکا کے کھلاڑی دلشان چودہ رنز بنا کراینڈریسن کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے، جبکہ اکیس کے ہی سکور پر سنگاکارا کوئی رن بنائے بغیر اینڈریسن کی گیند پر پویلین چلتے بنے۔ سری لنکا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھری منے تھے جنہوں نے آٹھ رنز بنائے۔ اس موقع پر کپتان جے وردھنے نے قائدانہ اننگز کھیلی اور ایک سو پانچ رنز بناکر سوان کا شکار بنے۔ سمارا ویرا نے چون اور پراسانا نے سات رنز بنائے۔ پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اینگلو میتھیوز اکتالیس اور رندیو پانچ رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے تین جبکہ فن ، سوان اور بریسنن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزیدخبریں