پاکستان میں غیر قانونی قیام‘ اسامہ کی 3 بیواﺅں‘3 بیٹیوں کو 45 روز قید‘10 ہزار روپے فی کس جرمانہ کی سزا

اسلام آباد (وقائع نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ نے اسامہ بن لادن کی بیوا¶ں و بچوں کو پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخلے اور قیام کرنے کے جرم میں 45 دن قید، دس ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اسامہ بن لادن کی تین بیوا¶ں اور دو بیٹیوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمے کی سماعت سیکٹر جی سکس میں ملزموں کی رہائش گاہ جسے سب جیل کا درجہ دیا گیا تھا پر کی۔ اسامہ بن لادن کی بیوا¶ں و بچیوں کی جانب سے ان کے وکیل محمد عامر نے مقدمے کی پیروی کی۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام غیر ملکیوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت عائد کئے گئے الزامات درست ثابت ہونے پر اسامہ بن لادن کی تین بیوا¶ں جن میں امل احمد عبدالفتاح اور خیر حسین صابر شامل ہیں اور ان کی دو بیٹیوں سترہ سالہ مریم اور اکیس سالہ سمعیہ کو 45 روز کی سزا اور دس ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔ فاضل عدالت نے ملزموں کی سزا 3 مئی 2011ءکو ان کی گرفتاری کے دن سے تصور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو ان کی ملک بدری کے حوالے سے انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ قبل ازیں ایف آئی اے نے اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور قیام کرنے کے الزام کے تحت دفعہ 419 پی پی سی مقدمہ درج کیا تھا۔ اسامہ بن لادن کے اہلخانہ کے وکیل عامر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری عدالت میں یہ استدعا تھی کہ میرے م¶کلین خواتین ہیں انہوں نے اپنے خلاف عائد کردہ الزامات کو قبول کر لیا ہے لہٰذا فاضل عدالت ان کی ملک بدری کے احکامات جاری کر دے۔ اسامہ کے اہل خانہ کو اب دو ہفتے مزید قید کاٹنا ہو گی۔ اسامہ کے اہل خانہ کی گرفتاری کا عرصہ سنائی گئی سزا سے منہا ہو گا۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ اسامہ کے اہل خانہ کی جانب سے جرمانے کی رقم ادا کر دی گئی۔ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں لیکن اپیل دائر نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن