لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (لبارڈ) کے صدر محمد پرویز ملک نے کہاکہ معذور افراد کی مشکلات اور محدود وسائل کے پیش نظر ان کی بحالی کے لیے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ باتیں لبارڈ کے سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر فاروق افتخار ، نائب صدر میاں ابوذر شاد لبارڈ کے نائب صدر فاروق نسیم، سینئر نائب صدر میاں نصرت الدین، سیکریٹری جنرل بشریٰ اعتزاز، سیکرٹر ی محمد سعید خان، سیکرٹری اطلاعات احمر ملک، امتیاز پرویز، لیلیٰ نصرت الدین، نغمانہ جاوید حکومت کے نمائندوں اور غیرملکی سفیروں نے بھی ڈنر میں خصوصی طور پر شرکت کی۔