لاہور (نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے بغیر سائیلنسر، سائیلنسر سے بفل اور بانسری نکالنے، رکشوں کے کمپنی میڈ سائیلنسر اتار کر عام سائیلنسر لگانے والوں اور دھواں چھوڑنے والے رکشوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ مہم کے پہلے دن بغیر سائیلنسر چلنے والے 134 رکشوں کو مختلف تھانوں میں بند کرا دیا گیا جبکہ بغیر بفل، بانسری اور دھواں چھوڑنے والے 174 رکشوں، پریشر ہارن کا استعمال کرنے پر 518 اور 117 کمسن ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔
ماحولیاتی اور صوتی آلودگی پیدا کرنے والے رکشاوں کے خلاف کارروائی شروع
Apr 03, 2013