ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ: ماجد علی نے بھارتی حریف نتیش مدن کو ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی

اندور (اے پی پی) 14 ویں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے سٹار کیوئسٹ محمد ماجد علی نے روایتی حریف بھار کے نتیش مدن کو شکست دے دی۔ یہ ماجد کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ بھارت میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد ماجد علی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بھارتی کیوئسٹ کو بالکل بے بس کر دیا اور میچ میں 4-0 فریمز سے کامیابی اپنے نام کی۔ ماجد علی کی جیت کا سکور 54-3، 85-0، 80-41 اور 55-9 رہا۔ ماجد علی نے اس میچ میں دو فریمز میں 64 اور 55 کی بریک کھیلی۔ ماجد علی نے تین میں سے اب تک دو میچ جیت جبکہ ایک میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ماجد علی ایونٹ میں اپنا اگلا میچ ہانگ کانگ کے وان نینسن کے خلاف کھیلیں گے۔ پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر آج اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ حمزہ اکبر ابتدائی میچ میں میانمار کے کوایچ ٹیٹ کے مدمقابل ہوں گے جبکہ اسی روز وہ اپنا دوسرا گروپ میچ روایتی حریف بھارت کے ملکیت سنگھ کے خلاف کھیلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...