دہشت گردی کا خطرہ، سیاسی اجتماعات کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

لاہور (اپنے نمائندے سے) حساس اداروں کی رپورٹس کے بعد کسی بھی خودکش حملے کے ناخوشگوار واقعہ سے قبل از وقت نمٹنے کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوامی اجتماعات میں سکیورٹی کے مزید فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے ساتھ مختلف حکومتی ایجنسیوں نے اجتماعات میں سول پارچات میں اہلکاروں کی زیادہ تعداد ڈیوٹی پر مامورکرنے کیلئے کہا ہے۔ لاہور میں ہم سرکاری عمارتوں اور وی وی آئی پیز کی حفاظت کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اضافی نفری لگا دی۔

ای پیپر دی نیشن