منفرد الیکشن: نواز شریف کے سامنے جاوید ہاشمی‘ شہباز کے مدمقابل عمران خان ہونگے

اسلام آباد (ثناءنیوز) الیکشن 2013ءبڑے نامور سیاست دان ایک دوسرے کے حریف بن گئے۔ نوازشریف کا مقابلہ تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی سے ہو گا۔ شہباز شریف اور عمران خان بھی مدمقابل آگئے۔ یہ الیکشن اس لحاظ سے بھی منفرد ہوتے جا رہے ہیں کہ ماضی میں ایک ہی پلیٹ فارم سے لڑنے والے بڑے سیاسی رہنما اب ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے ہیں۔ حلقہ این اے 120 میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا جہاں نواز شریف اور مخدوم جاوہد ہاشمی سے۔ (جو کبھی خود ن لیگ کا اہم حصہ تھے) این اے 126 پر جاوید ہاشمی کا مقابلہ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سے ہو گا۔ شہباز شریف بھی تین حلقوں سے حصہ لے رہے ہیں۔ این اے 71 میں عمران خان اور شہباز شریف کا ٹکرا¶ ہو گا۔ عمران خان کا مقابلہ این اے ون میں اے این پی کے غلام احمد بلوریا غضنفر بلور سے ہو گا۔ ق لیگ کے چودھری پرویز الہی نے این اے 52 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا مقابلہ ن لیگ کے امیدوار جاوید اخلاص سے ہو گا۔ چودھری پرویز الہی نے این اے 105 گجرات سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ اسی حلقے سے پیپلزپارٹی کے چودھری احمد مختار کھڑے ہیں۔ ن لیگ کے امیدوار احمد سعید بھی اسی سیٹ کیلئے میدان میں ہیں، جو احمد مختار کے بھائی ہیں۔ این اے 250 پر سابق صدر پرویز مشرف کے مقابلے میں عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی آگئی ہیں۔ اسی نشست سے متحدہ کے فیصل سبزواری‘ جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان اور تحریک انصاف کے عارف علوی بھی میدان میں ہوں گے۔ متحدہ کے رہنما فاروق ستار کے مدمقابل این اے 249 سے جماعت سلامی کے امیدوار ایم حنیف ہوں گے۔ این اے 55 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکے مقابلے میں چودھری ریاض ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...