کراچی (سٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ نے کراچی میں نو گو ایریاز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، مہاجر قومی موومنٹ کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے نامزد امیدواروں نے سپریم کورٹ کے روبرو دائر درخواست میں کہا ہے کہ کراچی میں صرف نمائشی آپریشن کیا جا رہا ہے شہر بھر میں رکاوٹیں اب بھی موجود ہیں۔ چیف جسٹس کو جو رپورٹ پیش کی جا رہی ہیں وہ غلط ہیں اس وقت موجودہ گورنر کے ہوتے ہوئے نہ ہی شفاف الیکشن ہو سکتے ہیں اور مجرموں کے خلاف کیا جانا والا آپریشن بھی نمائشی ہے ہمارے نامزد امیدواروں کو مہم چلانے کے لئے ان کے علاقوں میں جانے نہیں دیا جا رہا لہٰذا چیف جسٹس اس صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے نو گو ایریاز کا خاتمہ کرائیں جبکہ شہر میں غیر جانبدارانہ آپریشن کیا جائے۔
”الیکشن مہم چلانے نہیں دی جا رہی“ نو گو ایریاز کے خلاف مہاجر قومی موومنٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
Apr 03, 2013