حافظ آباد: پی پی 106 سے آزاد امیدوار احسان اللہ ورک مخالفین کی فائرنگ سے زخمی

Apr 03, 2013

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گاو¿ں کوٹ قادر بخش میں مخالفین نے فائرنگ کر کے PP106 کے آزاد اُمیدوار کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ PP-106 کے آزاد اُمیدوار احسان اللہ کوٹ قادر بخش میں اپنے ڈیرے پر بیٹھے ہوئے تھے جہاں ان کے مخالفین محمد منشائ، محمد اسلم اور ظہور احمد وغیرہ نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں