رانا تنویر حسین کے قریبی ساتھی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما عامر صدیق چودھری تحریک انصاف میں شامل

مریدکے (نامہ نگار) رانا تنویر حسین کے قریبی ساتھی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنما عامر صدیق چودھری تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین میں تحریک انصاف کو منظم کریں گے۔ زرداری اور نواز شریف کھوٹے سکے ہیں تبدیلی صرف عمران خان کے ذریعے سے آئے گی۔ افتخار چودھری کا اوورسیز کو ووٹ دلانے کا حق تاریخی کارنامہ ہے، بیرون ملک مقیم لوگ بھی مجید نظامی کو محسن صحافت اور محسن پاکستان سمجھتے ہیں عجمیوں کی طرح عربی بھی مجید نظامی کو ہیرو مانتے ہیں اس امرکا اظہار انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد ٹیلیفون پر بحرین سے نوائے وقت سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔ عامر صدیق چودھری نے کہا کہ ملک کے موجودہ تباہی کے حالات کے ذمہ داری نواز شریف اور زرداری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...