باجوڑ ایجنسی (نوائے وقت نیوز) این اے 44 باجوڑ سے پہلی خاتون امیدوار بادام زریں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ بادام زریں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ 40 سالہ بادام زریں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ قبائلی علاقے کی خواتین کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانا چاہتی ہیں اور وہ ان کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہے۔