”ایم کیو ایم نے انتخابی مہم شروع کر دی“ جاگیردار، وڈیرے ہمارا انقلابی پیغام پسند نہیں کرتے: الطاف

لندن + کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا انتخابی منشور انقلابی منشورہے جو فلسفہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کی بنیاد پر تیار کیا گیا۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں پنجاب ہاو¿س پر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داروں اور انتخابی امیدواروں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک صحیح اور سچی انقلابی تحریک ہے جو ملک میں حقیقی معنوں میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی کا انقلاب برپا کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے جاگیردار، وڈیرے اور بڑے بڑے سرمایہ دار ایم کیو ایم اور اس کے انقلابی پیغام کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر سازشوں اور پراپیگنڈوں کے باوجود ایم کیو ایم کا نظریہ ملک کے چپے چپے میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دریں اثناءمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمےٹی کے ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اےم کےو اےم پہلی مرتبہ پورے ملک سے انتخابات میں بھرپور حصہ اس عزم، ہمت و حوصلے کے ساتھ لے رہی ہے کہ پورے پاکستان میں ایم کیو ایم کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں تعمیر ہونے والی مختلف چورنگیوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ آج اپنی انتخابی مہم کا با قاعدہ آغاز کر رہی ہے۔ 1947ءمیں گورے انگریزوں کا قبضہ ختم ہوا تھا اب انشاءاللہ تعالی 11 مئی کا دن کالے انگریزوں کے قبضے سے پاکستان کو چھٹکارہ دلانے کا دن ثابت ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن