ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہورہاہے،جس میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دہری شہریت کے معاملے پر اہم فیصلے متوقع ہیں،اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق لائحہ عمل پر بھی غور ہوگا،جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن تصویر کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام پیر سے شروع کر رہا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ تصویر کے بغیر انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور تصویر کے ساتھ انتخابی فہرستیں شایع کرکے جلد پریزائیڈنگ افسروں کو بھجوا دی جائیں گی، کراچی کی انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد جلد شروع ہوگا
تصویرکےبغیرووٹرلسٹوں کی چھپائی کاکام مکمل, کراچی میں ووٹرلسٹوں کی چھپائی الیکشن کمیشن کی منظوری کےبعد ہوگی
Apr 03, 2013 | 13:02