سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں چوبیس سابق ارکان پارلیمنٹ کوپانچ اپریل کوطلب کرلیا

Apr 03, 2013 | 13:25

خصوصی رپورٹر

الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں چوبیس سابق ارکان پارلیمنٹ کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں،تمام ارکان کو پانچ اپریل کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کریں گے، جن سابق ارکان پارلیمان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں نادر مگسی، اسراراللہ زہری،عمر گورگیج، شفیق احمد گجر،روبینہ عرفان، نوابزادہ طارق مگسی، نوابزادہ محمد اکبر، گل محمد لاٹ،میر محبت خان مری،شمائلہ رانا،ڈاکٹر اسرارحسین، شبینہ خان،سید امیر علی شاہ، غلام سرورسیال، شجاعت احمد، مکیش کمار،رانا اعجاز احمد، بشیراحمد خان،وسیم افضل گوندل،ثمینہ خاورحیات،سیمل کامران،ریحانہ یحیٰی بلوچ اور سید عاشق حسین شامل ہیں،الیکشن کمیشن نے وفات پانے والے تین ارکان مولوی عبیداللہ،گلستان خان اورولی محمد بادینی کے کے مقدمات بند کردیئے ہیں

مزیدخبریں