پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پورکی زیرصدارت اجلاس میں تین سوشہروں میں ہونے والے دھرنوں کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بیداری شعورکی تحریک جاری رکھنے اورموجودہ نظام انتخاب کی تبدیلی کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پراحتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ جس کے مطابق موجودہ انتخاب کے نظام کے خلاف تین سوشہروں میں بھر پورانداز میں دھرنےدیے جائیں گے۔ دھرنوں میں شرکت کیلئے ڈور ٹو ڈورمہم جاری رکھی جائے گی، اس کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن ان ناراض ووٹروں سے بھی رابطہ کررہے ہیں جوعرصہ دراز سے ووٹ ڈالنے نہیں جارہے۔ رابطے کا مقصد ووٹرزکوباورکرانا ہے کہ وہ گھروں میں بیٹھنے کی بجائے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں آکرپرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں۔