فٹ بال میں بھی جدت آ گئی ہے، بال نے لائن کراس کی یا نہیں، گول ہوا یا نہیں؟ فٹبال گراوٴنڈ میں اکثر جھگڑے کا سبب بننے والا یہ مسئلہ حل کرنے کے لئےاب جرمن کمپنی کی تیار کردہ گول لائن ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے گی۔ گول کنٹرول فور ڈی سسٹم کے تحت چودہ ہائی اسپیڈ کیمرے فوری طور پر تعین کریں گے کہ بال نے گول لائن کراس کی یا نہیں۔ اور اسی لمحے ریفری کی کلائی پر موجود گھڑی میں پیغام آجائے گا۔ یوں ریفری فوری فیصلہ کرسکے گا کہگول ہوا یا نہیں۔ گول کنٹرول ٹیکنالوجی جاپان کے کلبمیچوں میں کامیابی کے ساتھ استعمال کی گئی۔ اب اسے کنفیڈریشن کپ میں آزمایا جائے گا اور پھر اسٹیکنالوجی کو آئندہ سال برازیل میں ہونیوالے فیفا عالمی کپ میں بھی استعمال کیا جائے گا۔