کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دوسوتیس پوائنٹ کے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح اٹھارہ ہزار پانچ سو پچھتر پر بند ہوا.

Apr 03, 2013 | 22:34

کامرس رپورٹر

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دوسو پینتالیس پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ اٹھارہ ہزار پانچ سو نوے کی نفسیاتی حد پر دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز کی تیزی کاروبار کے اختتام تک برقرار رہی ، تاہم ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طورپر دو سو تیس پوائنٹ کے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح اٹھارہ ہزار پانچ سو پچھتر پر بند ہوا،۔مارکیٹ میں سب سے زیادہ سودے ،اینگرو کارپوریشن جے ایس اینڈ کمپنی، لافرجی پاکستان، فوجی فرٹیلائزر، ٹیلی کام اور سیمنٹ سیکٹر میں ہوئے۔ مجموعی طور پر تین سو ستاون کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، دوسودو کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ایک سو پینتیس کے حصص میں کمی اور بیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا.

مزیدخبریں