لاہور(پ ر) ٹیٹرا پیک پاکستان نے”صحت مند پاکستان کی تعمیر کریں، کے موضوع پر پاکستان نیوٹریشن اور Dietic سوسائٹی کے تعاون سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ سیمنیار کا مقصد غذائیت کے بارے میں اہم مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم قائم کرنا اور غذائی کمی کو کم کرنے میں دودھ کی اہمیت پر روشنی ڈالنا تھا۔ غذائی ماہرین کی بہت بڑی تعداد یونیسیف کے نمائندے میڈیا کے نمائندے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اس سیمینار میں شرکت کی۔
”صحت مند پاکستان کی تعمیر کریں“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
Apr 03, 2014