انوشہ رحمن کے شوہر موبائل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی

Apr 03, 2014

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن موبائل لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن کے شوہر شبیر خان مستعفی ہوگئے‘ وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شبیر احمد خان کو اس موبائل فون کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر بنایا گیا تھا جوکہ حکومت پاکستان اور ایک نجی کمپنی کی مشترکہ ملکیت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی ٹی ٹیلی کام کے وفاقی سیکرٹری اخلاق احمد تارڑٖ نے شبیر احمد خان کی تعیناتی کو میرٹ پر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی تعیناتی تجربے اور قابلیت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ بدھ کو شبیر احمد خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا ہے۔

مزیدخبریں