اسلام آباد (اے این این)طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کیلئے پالیسی مرتب کی جارہی ہے، مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ایک دو روز میں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے کہہ دیا ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور ایک دو روز میں ہوگا۔