دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تمام فریقوں کی مشاورت سے مذاکرات کر رہے ہیں : وزیراعظم ‘ امن کا حصہ نہ بننے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: وزیر دفاع

اسلام  آباد (آن لائن+ ثناء نیوز) وزیراعظم ڈاکٹر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ  حکومت نے  دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تمام فریقین  سے مشاورت سے مذاکرات  کئے ہیں، خطے میں  امن اور استحکام   چاہتے ہیں ہتھیاروں  کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔ وزیراعظم ہائوس میں  برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر  کم ڈیروچ نے  وزیراعظم نواز شریف  سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ملک کو توانائی  اور دہشت گردی جیسے چیلنجز  کا سامنا ہے  حکومت کی ترقی  پسندانہ پالیسیوں کے باعث  معیشت پر مثبت  اثرات نظر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔  افغانستان میںجمہوری  عمل کی حمایت  کرتے ہیں،  پاکستان کی زمین افغانستان کیخلاف  استعمال نہیں  ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں  امن چاہتا ہے۔ تعلیم اور صحت  کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے  کہا کہ اس وقت پاکستان کو توانائی اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہماری ترقی پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے معیشت پر مثبت نتائج نظر آئے ہیں جب کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ افغانستان سے متعلق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور اپنی سرزمین کو کبھی افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان جنوبی ایشیا سمیت پورے خطے میں استحکام چاہتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کے سوشل سیکٹر میں برطانوی سپورٹ کو بھی سراہا جب کہ برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیرکم ڈروچ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کو اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سپورٹ جاری رکھے گا۔ اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے کہا دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہم نے مذاکرات کے لئے تمام متعلقہ فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ برطانوی قومی سلامتی کے مشیر کم ڈروچ نے کہا کہ ہم پاکستان کی داخلی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں متوازن قرار دیا۔ دریں اثناء ثناء نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کا حصہ نہ بننے والے عسکریت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ حکومتی رٹ  کو قائم کرنا نواز شریف حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔ ان خیالات  کا اظہار انہوں نے  برطانوی قومی سلامتی کے مشیر کیم ڈروچ سے ملاقات  میں  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  خواجہ  آصف نے کہا کہ  حکومت کالعدم تحریک طالبان کے اس دھڑے سے بات چیت کر رہی ہے جو  اور ہم قیام امن  میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے مشیر کیم ڈروچ پر واضع کیا کہ حکومتی رٹ ملک کے ہر کونے میں قائم کرنا نواز شریف حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...