مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (اے این این) سپریم کورٹ میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ گزشتہ روز عدالت عظمی میں یہ درخواست شاہد اور کرزئی نامی شہری نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی اور غداری کا مقدمہ چل رہا ہے اس لئے انہیں بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پرویز مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے انہیں آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...