اسلام آباد( آن لائن ) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کئے جانے کے فیصلہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ میڈیا میں ذکر کیا جانے والا موضوع بن گیا ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی مقبولیت کے بعد پرویز مشرف دوسرے پاکستانی ہیں کہ جن کو دنیا بھر میں شہرت ملی۔ ایک سماجی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پرویز مشرف کا ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں سب سے زیادہ تذکرہ کیا گیا ہے۔