چلی ہولناک زلزلہ‘ چھ افراد ہلاک‘ ہنگامی حالت نافذ‘ فوج طلب‘ کئی ملکوں میں سونامی وارننگ جاری

سانتیاگو(آن لائن+بی بی سی +نوائے وقت رپورٹ )چلی میں آٹھ اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے میں 6 افراد ہلاک  اور بیسیوں  زخمی ہو گئے  جبکہ  کئی مما لک میں سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی۔ امریکی زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکزچلی کے شمالی ساحلی شہرآئی کیوئی کیو سے 83 کلو میٹر دور سمندر میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 7 فٹ اونچی  سمندری لہریں پیدا ہوئیں، جس کے بعد ساحلی علاقوں کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی۔ بحرالکاہل کی ساحلی پٹی پرواقع لاطینی امریکہ کے ملکوں پیرو ،ایکواڈور،کولمبیا ،پاناما اور کوسٹا ریکا میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ چلی کی ایک جیل سے 300 قیدی زلزلے کے دوران ہونے والی گڑبڑ کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ امدادی کارروائیوں کیلئے فوج طلب کرلی گئی۔کئی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں بند ہوگئیں۔ زلزلے کے بعد آٹھ آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کئے گئے۔  چلی کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ زلزلے کے چھ گھنٹے بعد تک سونامی کا خطرہ برقرار رہ سکتا ہے۔ ساحلی علاقوں میں سکونت پذیر افراد کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ چلی میں ارسیا نامی بندگاہی شہر کے میئر نے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا  کہ زلزلے کی وجہ سے کچھ افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی شدید نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پیرو اور بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں بھی بلند و بالا عمارتیں ہل کر رہ گئیں۔ چلی کے ماہر ارضیات ماریو پیدور نے خبردار کیا کہ مزید شدید جھٹکوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ امریکی ریاست ہوائی میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔چلی کے شمالی علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔  کچھ جگہوں سے بجلی کی بندش، آتش زدگی  کی اطلاعات ہیں۔ چلی کی حکومت نے کہا کہ ملک کے شمالی علاقے اریکا، پرینیکوٹا اور تاراپاکا کے علاقوں میں قدرتی آفات کا اعلان اس لیے کیا گیا ہے کہ لوٹ مار اور بد نظمی سے بچا جا سکے۔ چلی کی صدر میشیل بیچلیٹ نے کہا کہ ان کے ’ملک نے ایمرجنسی کا اچھی طرح سامنا کیا ہے۔  آریکا میں زلزلے سے بعض رہائشی عمارتوں کو نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں‘ سانتیاگو کی عمارتیں لرز اٹھیں اور سڑکوں پر زبردست ٹریفک جام ہو گیا ہے  انڈونیشیا نے کم شدت کی سونامی وارننگ جاری کر دی۔ امریکی شہر میامی میں سونامی الرٹ جاری  کر دیا گیا امریکی حکام نے ہدایت کی ہے کہ شہری ساحل سمندر سے دور رہیں۔ سونامی کی لہروں کا رخ میامی کی طرف ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...