پارلیمنٹ لاجز میں اخلاق باختہ سر گرمیوں کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے تک موخر

Apr 03, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) رکن پارلیمنٹ جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں اخلاق باختہ سرگرمیوں کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس  موخر کر دیا گیا۔ اب اجلاس اگلے ہفتے ہو گا۔ کمیٹی کا اجلاس شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہونا تھا تاہم بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر اجلاس موخر کر دیا گیا۔

مزیدخبریں