کراچی ( وقا ئع نگار ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ مارننگ گلوری جہاز کے عملے کی وطن واپسی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ ان کی آمد میں دو سے تین روز لگ سکتے ہیں۔ وہ گورنر ہائوس میں منعقدہ ایک اجلاس سے بات چیت کررہے تھے جس میں انصار برنی اور دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 6 میں سے 5 پاکستانیوں کو لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے رہائی کے بعد اپنی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ جہاز کے چیف آفیسر غفران احمد کی رہائی کے احکامات بھی جاری ہوگئے ہیں جلد انہیں بھی پاکستانی سفارت خانے کے عملے کے حوالے کردیا جائے گا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تمام پاکستانی ایک ساتھ وطن واپس پہنچیں گے اس ضمن میں ان کے سفری دستاویزات اور ٹکٹس کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔