اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی نے حکومت کی جانب سے حج پالیسی2014ء فائنل کرنے میں تاخیر کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کے لئے توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا۔ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی شازیہ مری‘ شگفتہ جمالی‘ عبدالستار بچانی‘ سید امیر علی‘ جاموٹ اور عمران ظفر لغاری کے دستخطوں سے بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے توجہ دلائو نوٹس میں حکومت سے حج پالیسی 2014ء کو فائنل کرنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
حج پالیسی میں تاخیر‘ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا
Apr 03, 2014