مشرف کا معاملہ حکومت کیلئے پل صراط سے گزرنے جیسی صورتحال اختیار کر چکا: شیخ رشید

Apr 03, 2014

لاہور( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے پرویز مشرف کا معاملہ حکومت کیلئے پل صراط سے گزرنے جیسی صورت اختیار کر چکا ہے، پھر یہی مشورہ دوں گاکہ اس معاملے میں دانشمندی کا راستہ لیا جائے۔ ،شیخ رشید حکومت کے لئے کتنا بڑا چیلنج ہے مجھے حالیہ دنوں میں اس کا اندازہ ہوا ہے۔ ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا ملک کو اس وقت اور بڑے چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ معیشت کو مصنوعی ترقی دے کر بڑے دعوے کئے جارہے ہیں جب اس ترقی کا فائدہ عوام تک پہنچے گا تو حکومت کے اقدامات کی بر ملا تعریف بھی کروں گا ۔ مجھے تو اب علم ہوا ہے کہ شیخ رشید حکومت کے لئے کتنا بڑا چیلنج ہے۔ پرویز مشر ف کا معاملہ کسی کی جیت یا ہار کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں