دبئی (اے پی پی) ویسٹ انڈین سپنر سیموئل بدری ٹی ٹونٹی کرکٹ کے نمبر ایک بائولر بن گئے۔ پاکستان کے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی ترقی ہوئی ہے، احمد شہزاد 11 ویں اور عمر اکمل 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ بدستور سرفہرست، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز ترقی پا کر دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی ترقی پا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم چوتھے ‘ یوورا سنگھ چھٹے، سریش رائنا ساتویں نمبر پر آ گئے، کرس گیل آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، جے پی ڈومینی نویں اور مہیلا جے وردھنے دسویں نمبر پر آ گئے۔ پاکستان کے احمد شہزاد بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے، ڈیوڈ وارنر، ہملٹن مسکڈزہ، تلکارتنے دلشان، مارٹن گپٹل ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد تنزلی کا شکار ہو کر ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔ عمر اکمل 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ محمد حفیظ 22 ویں نمبر پر ہیں۔ بائولرز میں ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری نے ہم وطن سنیل نارائن سے پہلی پوزیشن چھین لی، نارائن دوسرے نمبر پر آ گئے، پاکستان کے سعید اجمل تیسرے نمبر جبکہ شاہد آفریدی اور محمد حفیظ مشترکہ طور پر نویں نمبر پر آ گئے۔ آل رائونڈرز میں محمد حفیظ سرفہرست ہیں، شکیب الحسن دوسرے، شین واٹسن تیسرے، یووراج سنگھ چوتھے اور شاہد آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔ ڈیوائن براوو 8 ویں‘ جے پی ڈومینی نویں اور کرس گیل دسویں نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹونٹی رینکنگ: بائولنگ‘ سعید کا تیسرا نمبر‘ محمد حفیظ آل رائونڈرز میں سرفہرست
Apr 03, 2014