چیئرمین پی سی بی کی سابق ٹیسٹ کرکٹرز، سلیکشن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات جاننے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گذشتہ روز سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور بعض سابق سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ بھی خصوصی میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی باز پرس کرنے سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں قومی ٹیم کی کمزویوں کی نشاندہی کر لی ہے جس کی بنا پر آج ٹیم مینجمنٹ اور کپتان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ گذشتہ روز سابق ٹیسٹ کرکٹرز انتخاب عالم، ہارون رشید، سابق چیف سلیکٹر اظہر خان اور سبحان احمد نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی سے خصوصی میٹنگ کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...