کراچی (این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ سعودی تحفے پر واویلا کرنے والے سیاستدان اغیار کی سازش کا شکار ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے سے جہاں روپے مستحکم، مہنگائی اور غیر ملکی قرضوں میں کمی آئی وہیں ملک دشمنوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں جبکہ اپوزیشن نے سوچے سمجھے بغیر اعتراضات اور الزامات کی سیاست شروع کر دی ہے۔ سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر غیر مشروط طور پر دئیے ہیں اور اسے شام یا کسی بھی ملک میںفوج بھیجنے سے منسلک کرنے کامقصد ملکی استحکام کے ضامن ادارے میں تفرقہ ڈالنے کی سازش ہے جو ناکام ہو گئی ہے۔