فلم ’’کمبخت‘‘ ہٹ ہو گی : صبا قمر

Apr 03, 2014

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ صبا قمر ہدایت کار حمزہ علی عباس کی فلم ’’کمبخت‘‘ میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی فلم ہے اور اس فلم میں میرا مرکزی رول ہے۔ فلم کا سبجیکٹ اچھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ یہ فلم ہٹ ہو گی اور شائقین کو پسند آئیگی ۔

مزیدخبریں