2015ء تک دنیا بھر میں پاکستانی کمرشل قونصلرز کو تبدیل کردیا جائیگا: وزیر تجارت

Apr 03, 2014

کراچی (اے پی اے) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2015ء تک دنیا بھر کے پاکستانی کمرشل قونصلرز کو تبدیل کردیا جائیگا۔ بھارت کیساتھ تجارت پر مختلف حلقو ں میں مفروضوں پر بات ہو رہی ہے، ہمیں ولولے کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہوگا اور رسک لینا پڑیگا تاکہ پاکستانی مصنوعات کو بھارتی منڈی تک رسائی دی جاسکے۔ رواں مالی سال کا بجٹ جون2014ء میں پیش کیا جائیگا۔ بدھ کے روزایوان صنعت و تجارت کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو انتہاپسندی اور توانائی بحران کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں