سندھ اسمبلی کی اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف قرار داد آئین سے انحراف ہے : فضل الرحمن

Apr 03, 2014

کراچی (این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر اور پارلیمنٹ کے کشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سندھ اسمبلی کی اسلامی نظریاتی کونسل ختم کرنے کی قرار داد پر افسوس کیا ہے۔  انہوں نے  کہا کہ سندھ اسمبلی کی اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف قرارداد آئین سے انحراف ہے۔  اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے جسے 1973 کے آئین میں ایک اہم حیثیت حاصل ہے ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے والی ہر قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔

مزیدخبریں