کراچی (اے پی پی) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے لاپتہ ہونے والے دو شہریوں کو فوری طور پر بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 27 مارچ کو ان کے شوہر ٹیکسی ڈرائیور عابد علی اورنگی ٹائون کی حدود سے لاپتہ ہیں ان کے لاپتہ ہونے کے تین دن بعد ایک فون کال کے ذریعے ان کی رہائی کے بدلے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس سے رابطہ کیا لیکن پولیس نے بھی کہا کہ 10 لاکھ روپے دیدو۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، ہوم سیکرٹری، ایس ایس پی خیر پور اور دیگر سے 10 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔