اسلام آباد ہائیکورٹ: سزائے موت کے مجرموں کی ڈیتھ وارنٹ کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

Apr 03, 2015

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کے منتظر مجرموں کی ڈیتھ وارنٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار ذوالفقار علی کو دوہرے قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 1999 میں سزا سنائی تھی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ان کو سزا راولپنڈی کی عدالت نے سنائی مگر ڈیتھ وارنٹ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کیے ہیں جبکہ تہرے قتل کیس کے مجرم رئیس احمد نے مقتول کے لواحقین سے راضی نامہ کی امید پر اپیل دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں