الطاف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی: ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں الطاف حسین کی میڈیا پر نشر ہونے والی تقریروں پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں جبکہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت کوئی بھی غیر ملکی پاکستان کی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہو سکتا۔ پیمرا قوانین کے تحت الطاف حسین ٹی وی چینلز پر تقاریر کرنے کا قانونی حق نہیں رکھتے۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے پٹیشن واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...