لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی دارلحکومت کی دونوں جیلوں میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر نئے سی سی ٹی وی کیمرے ،واک تھرو گیٹ ، سلاخیںاور جدید سائرن لگانے کیلئے حکومت کو تجاویز بھیج دی گئیں جبکہ سکیورٹی خدشات کیلئے جیلوں کی دیواروں ،چکی ،بیروکوں اور مزید خار دار تاریں لگانے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے جیلوں میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیلئے جد ید سائرن ،نئے سی سی ٹی وی کیمرے ،عارضی پولیس چوکیاں قائم کرنے کیلئے سفارش کی۔