کوٹہ سسٹم: تعلیمی اداروں میں انٹری ٹیسٹ کے بغیر داخلہ نہ دیا جائے: سپریم کورٹ

Apr 03, 2015

اسلام آباد (نوائے و قت نیوز) تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم کے غلط استعمال سے متعلق دخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ کوٹہ سسٹم میں مختص نشستوں پر انٹری ٹیسٹ کے بغیر داخلہ نہ دیا جائے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ قابل طلبہ کو نظرانداز کر کے سیاسی بنیاد پر داخلے دئیے جا رہے ہیں۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ میرٹ کے بجائے سیاسی بنیادوں پر داخلے دے کر قابل طلبہ کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں